ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات میں عدم برداشت کی ہنگامہ خیز لہرچل رہی ہے،کپل سبل نے سخت مذمت کی

گجرات میں عدم برداشت کی ہنگامہ خیز لہرچل رہی ہے،کپل سبل نے سخت مذمت کی

Wed, 10 Oct 2018 00:44:18    S.O. News Service

نئی دہلی،09 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات میں شمالی ہند کے لوگوں پر حملے کے پس منظر میں کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے منگل کو دعوی کیا کہ ریاست میں عدم برداشت کی ہنگامہ خیزلہر چل رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش کے مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حملے کے قصورواروں پر کارروائی ہونی چاہئے۔ سبل نے ٹویٹ کر کہا کہ گجرات میں عدم برداشت کی ہنگامہ خیز لہر چل رہی ہے، قصورواروں کو سزا دی جانا چاہئے اور اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش کے مزدوروں کی حفاظت کویقینی بناناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ متحد ہوکر ہم کھڑے رہیں گے، تقسیم ہو کرنہیں ہم گر جائیں گے۔ غور طلب ہے کہ گذشتہ 28 ستمبر کوگجرات کے سابرکاٹھا ضلع میں 14 ماہ کی ایک بچی کے ساتھ مبینہ عصمت دری کے بعد چھ اضلاع میں ہندی بولنے والے افراد پر حملوں کے کئی واقعات ہوئے ہیں، حتی کہ آگ زنی اور لوٹ پاٹ کے واقعہ بھی پیش آئے ہیں ۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعات کے سلسلے میں 400 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عصمت دری کے معاملے میں بہار کے ایک مزدور کو گرفتار کئے جانے کے بعد تشددکا آغاز ہو ا تھا جس پر’’ گودی میڈیا‘‘ کی نظر سات دنوں کے بعد پڑی اور ملک کی دیگر ریاستوں کے باشندگان کو اس اجتماعی لنچنگ کی اطلاع ملی ۔ 


Share: